Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Ma'idah 5:96

Verse 96 of 120

اُحِلَّ لَكُمْ صَیْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهٗ مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِلسَّیَّارَةِ ۚ وَحُرِّمَ عَلَیْكُمْ صَیْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ ۟

ترجمہ

تمہارے لیے سمندر کا شکار اور اس کا کھانا حلال کردیا گیا،جہاں تم ٹھیرو وہاں بھی اُسے کھاسکتے ہو اور قافلے کے لیے زادِراہ بھی بناسکتے ہو۔ البتّہ خشکی کا شکار جب تک تم اِحرام کی حالت میں ہو، تم پر حرام کیا گیا ہے۔ پس بچو اُس خدا کی نا فرمانی سے جس کی پیشی میں تم سب کو گھیر کر حاضر کیا جائے گا

English translation

The game of the water and eating thereof are permitted to you as a provision for you (who are settled) and for those on a journey; but to hunt on land while you are in the state of Pilgrim sanctity is forbidden for you. Beware, then, of disobeying Allah to Whom you shall all be mustered.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 113

    چونکہ سمندر کے سفر میں بسا اوقات زادِ راہ ختم ہو جا تا ہے اور غذا کی فراہمی کے لیے بجُز اس کے کہ آبی جانوروں کا شکار کیا جائے اور کوئی تدبیر ممکن نہیں ہوتی اس لیے بحری شکار حلال کر دیا گیا۔

Al-Ma'idah 5:96 — Translation & Tafsir | Read Maududi