Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Ma'idah 5:79

Verse 79 of 120

كَانُوْا لَا یَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْهُ ؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ ۟

ترجمہ

انہوں نے ایک دُوسرے کو بُرے افعال کے ارتکاب سے روکنا چھوڑ دیا تھا، بُرا طرز عمل تھا جو اُنہوں ے اختیار کیا

English translation

They did not forbid each other from committing the abominable deeds they committed. Indeed what they did was evil.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 102

    ہر قوم کا بگاڑ ابتداءً چند افراد ے شروع ہوتا ہے ۔ اگر قوم کا اجتماعی ضمیر زندہ ہوتا ہے تو رائے عام ان بگڑے ہوئے افراد کو دبائے رکھتی ہے اور قوم بحیثیت مجموعی بگڑنے نہیں پاتی۔ لیکن اگر قوم ان افراد کے معاملہ میں تساہل شروع کر دیتی ہے اور غلط کار لوگوں کو ملامت کرنے کے بجائے انہیں سوسائیٹی میں غلط کاری کے لیے آزاد چھوڑ دیتی ہے، تو پھر رفتہ رفتہ وہی خرابی جو پہلے چند افراد تک محدُود تھی ، پُوری قوم میں پھیل کر رہتی ہے۔ یہی چیز تھی جو آخر کار بنی اسرائیل کے بگاڑ کی موجب ہوئی۔ حضرت داؤد ؑ اور حضرت عیسیٰ ؑ کی زبان سے جو لعنت بنی اسرائیل پر کی گئی  اس کے لیے ملاحظہ ہو زبور 1۰ و 5۰ اور متی 23۔

Al-Ma'idah 5:79 — Translation & Tafsir | Read Maududi