Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Ma'idah 5:6

Verse 6 of 120

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا قُمْتُمْ اِلَی الصَّلٰوةِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَاَیْدِیَكُمْ اِلَی الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوْا بِرُءُوْسِكُمْ وَاَرْجُلَكُمْ اِلَی الْكَعْبَیْنِ ؕ وَاِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوْا ؕ وَاِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤی اَوْ عَلٰی سَفَرٍ اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَآىِٕطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَاَیْدِیْكُمْ مِّنْهُ ؕ مَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیَجْعَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَّلٰكِنْ یُّرِیْدُ لِیُطَهِّرَكُمْ وَلِیُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ ۟

ترجمہ

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم نماز کے لیے اُٹھو تو چاہیے کہ اپنے مُنّہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھولو، سروں پر ہاتھ پھیر لو اور پاوٴں ٹخنوں تک دھولیا کرو۔ اگر جَنابت کی حالت میں ہو تو نہاکر پاک ہوجاوٴ۔اگر بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کرکے آئے یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا ہو، اور پانی نہ ملے، تو پاک مٹی سے کام لو، بس اُس پر ہاتھ مارکر اپنے مُنّہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو۔ اللہ تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا، مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمت تم پر تمام کردے، شاید کہ تم شکر گزار بنو

English translation

Believers! When you stand up for Prayer wash your faces and your hands up to the elbows, and wipe your heads, and wash your feet up to the ankles. And if you are in the state of ritual impurity, purify yourselves (by taking a bath). But if you are either ill, travelling, have satisfied a want of nature or have had contact with women and find no water then have recourse to clean earth and wipe your faces and your hands therewith. Allah does not want to lay any hardship upon you; rather He wants to purify you and complete His favours upon you so that you may give thanks.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 24

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم اِس حکم کی جو تشریح فرمائی ہے  اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مُنہ دھونے میں کُلّی کرنا  اور ناک صاف کرنا بھی شامل ہے، بغیر اس کے مُنہ کے غسل کی تکمیل نہیں ہوتی۔ اور کان چونکہ سر کا ایک حصّہ ہیں اس لیے سر کے مسح میں کانوں کے اندرونی و بیرونی حصّوں کا مسح بھی شامل ہے۔ نیز وضو شروع کرنے سے پہلے ہاتھ دھو لینے چاہیییں تاکہ جن ہاتھوں سے آدمی وُضو کر رہا ہو وہ  خود پہلے پاک ہو جائیں۔

  2. 25

    جَنابت خواہ مباشرت سے لاحق ہوئی ہو یا خواب میں مأدّہ  منویہ خارج ہونے کی وجہ سے ، دونوں صُورتوں میں غُسل واجب ہے۔ اس حالت میں غُسل کے بغیر نماز پڑھنا یا قرآن کو ہاتھ لگانا  جائز نہیں۔(مزید تفصیلات کے لیےملاحظہ ہو سُورۂ نساء ، حواشی نمبر  ۶7،  ۶8  و  ۶9)۔

  3. 26

    تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سُورہ ٔ نساء حاشیہ نمبر ۶9  و  7۰ ۔

  4. 27

    جس طرح پاکیزگی ِ نفس ایک نعمت   ہے اسی طرح پاکیزگیِ جسم بھی ایک نعمت ہے ۔ انسان پر  اللہ کی نعمت اسی وقت مکمل ہو سکتی ہے جبکہ نفس و جسم دونوں کی طہارت و پاکیزگی کے لے پُوری ہدایت اسے مِل جائے۔

Al-Ma'idah 5:6 — Translation & Tafsir | Read Maududi