Al-Ma'idah 5:34
Verse 34 of 120
اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهِمْ ۚ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ۟۠
ترجمہ
مگر جو لوگ توبہ کرلیں قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پاوٴ۔۔۔۔تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔
English translation
except for those who repent before you have overpowered them. Know well that Allah is All-Forgiving, All-Compassionate.
تفہیم القرآن — حواشی
- 57
یعنی اگر وہ سعیِ فساد سے باز آگئے ہوں، اور صالح نظام کو درہم برہم کرنے یا اُلٹنے کی کوشش چھوڑ چکے ہوں ، اور اُن کا بعد کا طرزِ عمل ثابت کر رہا ہو کہ وہ امن پسند ، مطیع قانون، اور نیک چلن انسان بن چکے ہیں، اور اسے کے بعد اُن کے سابق جرائم کا پتہ چلے ، تو اُن سزا ؤ ں میں سے کوئی سزا اُن کو نہ دی جائے گی جو اُوپر بیان ہوئی ہیں۔ البتہ آدمیوں کے حقوق پر اگر کوئی دست درازی انہوں نے کی تھی تو اس کی ذمہ داری ان پر سے ساقط نہ ہو گی۔ مثلاً اگر کسی انسان کو انہوں نے قتل کیا تھا یا کسی کا مال لیا تھا یا کوئی اور جُرم انسانی جان و مال کے خلاف کیا تھا تو اسی جرم کے بارے میں فوجداری مقدمہ ان پر قائم کیا جائے گا ، لیکن بغاوت اور غدّاری اور خدا و رسُول کے خلاف محاربہ کا کوئی مقدمہ نہ چلایا جائے گا۔
