Al-Fath 48:8
Verse 8 of 29
اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا ۟ۙ
ترجمہ
اے نبیؐ ، ہم نے تم کو شہادت دینے والا، بشارت دینے والا اور خبر دار کردینے والا بنا کر بھیجا ہے
English translation
(O Prophet), We have sent you forth as a witness, as a bearer of good news, and as a warner
تفہیم القرآن — حواشی
- 14
شاہ ولی اللہ صاحب نے شاہد کا ترجمہ ’’ اظہار حق کنندہ ‘‘ فرمایا ہے اور دوسرے مترجمین اس کا ترجمہ ’’ گواہی دینے والا ’’ کرتے ہیں۔ شہادت کا لفظ ان دونوں مفہومات پر حاوی ہے۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو: تفہیم القرآن، جلد چہارم ، تفسیر سوری احزاب ، حاشیہ نمبر 82 ۔
- 15
تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، تفسیر سورہ احزاب، حاشیہ 83 ۔
