Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Fath 48:21

Verse 21 of 29

وَّاُخْرٰی لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا ۟

ترجمہ

اِس کے علاوہ دوسری اور غنیمتوں کا بھی وہ تم سے وعدہ کرتا ہے جن پر تم ابھی  تک قادر نہیں ہوئے ہو  اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے، اللہ ہر چیز پر قادر ہے

English translation

He also promises you other spoils which you have not yet taken, but Allah has encompassed them. Allah has power over everything.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 40

    اغلب یہ ہے کہ یہ اشارہ فتح مکہ کی طرف ہے۔ یہی رائے قتادہ کی ہے اور اسی کو ابن جریر نے ترجیح دی ہے۔ ارشاد الٰہی کا مطلب یہ معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تو مکہ تمہارے قابو میں نہیں آیا ہے مگر اللہ نے اسے گھیرے میں لے لیا ہے اور حدیبیہ کی اس فتح کے نتیجے میں وہ بھی تمہارے قبضے میں آ جائے گا۔

Al-Fath 48:21 — Translation & Tafsir | Read Maududi