Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Muhammad 47:28

Verse 28 of 38

ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اتَّبَعُوْا مَاۤ اَسْخَطَ اللّٰهَ وَكَرِهُوْا رِضْوَانَهٗ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْ ۟۠

ترجمہ

یہ اسی لیے تو ہو گا کہ انہوں نے اس طریقے کی پیروی  کی جو اللہ کو ناراض کرنے والا ہے اور کی رضا کا راستہ اختیار  کرنا  پسند نہ کیا۔ اسی بنا  پر اس نے ان کے سب اعمال ضائع کر دیے۔

English translation

That is because they have followed a way that angered Allah, and have been averse to His good pleasure. So He reduced all their works to nought.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 38

    اعمال سے مراد وہ تمام اعمال ہیں جو مسلمان بن کر وہ انجام دیتے رہے۔ ان کی نمازیں، ان کے روزے، ان کی زکوٰۃ، غرض وہ تمام عبادتیں اور وہ ساری نیکیاں جو اپنی ظاہری شکل کے اعتبار سے اعمال خیر میں شمار ہوتے تھیں اس بنا پر ضائع ہو گئیں کہ انہوں نے مسلمان ہوتے ہوئے بھی اللہ اور اس کے دین اور ملت اسلامیہ کے ساتھ اخلاص و وفاداری کا رویہ اختیار نہ کی، بلکہ محض اپنے دنیوی مفاد کے لیے دشمنان دین کے ساتھ ساز باز کرتے رہے اور اللہ کی راہ میں جہاد کا موقع آتے ہیں اپنے آپ کو خطرات سے بچانے کی فکر میں لگ گئے۔ یہ آیات اس معاملہ میں بالکل ناطق ہیں کہ کفر و اسلام کی جنگ میں جس شخص کی ہمدردیاں اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ نہ ہوں، یا کفر اور کفار کے ساتھ ہوں، اس کا ایمان ہی سرے سے معتبر نہیں ہے کجا کہ اس کا کوئی عمل خدا کے ہاں مقبول ہو۔

Muhammad 47:28 — Translation & Tafsir | Read Maududi