Muhammad 47:11
Verse 11 of 38
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ مَوْلَی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَاَنَّ الْكٰفِرِیْنَ لَا مَوْلٰی لَهُمْ ۟۠
ترجمہ
یہ اس لیے کہ ایمان لانے والوں کا حامی و ناصر اللہ ہے اور کافروں کا حامی و ناصر کوئی نہیں۔
English translation
That is because Allah is the Protector of the believers whereas the unbelievers have none to protect them.
تفہیم القرآن — حواشی
- 16
جنگ احد میں جب نبی صلی اللہ علیہ و سلم زخمی ہو کر چند صحابہ کے ساتھ ایک گھاٹی میں ٹھیرے ہوئے تھے اس وقت ابوسفیان نے نعرہ لگایا :لنا عُزّیٰ وَلَا عُزّٰ ی لَکُمْ۔ ’’ہمارے پاس عزیٰ ہے اور تمہارا کوئی عزیٰ نہیں ہے‘‘۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے صحابہ سے فرمایا اسے جواب دو: اللہ مُولانا ولا مُوْلٰی لکم۔ ’’ہمارا حامی و ناصر اللہ ہے اور تمہارا حامی و ناصر کوئی نہیں‘‘۔ حضور کا یہ جواب اسی آیت سے ماخوذ تھا۔
