Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Ahqaf 46:6

Verse 6 of 35

وَاِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَهُمْ اَعْدَآءً وَّكَانُوْا بِعِبَادَتِهِمْ كٰفِرِیْنَ ۟

ترجمہ

اور جب تمام انسان جمع کیے جائیں گے اُس وقت وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے۔

English translation

When all human beings will be gathered together those who had been called upon will become the enemies to their votaries and will disown their worship.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 7

    یعنی وہ صاف صاف کہ دیں گے کہ نہ ہم نے ان سے کبھی یہ کہا تھا کہ تم ہماری عبادت کرنا، اور نہ ہمیں یہ خبر کہ یہ لوگ ہماری عبادت کرتے تھے۔ اپنی اس گمراہی کے یہ خود ذمہ دار ہیں۔ اس کا خمیازہ ان ہی کو بھگتنا چاہیے۔ ہمارا اس گناہ میں کوئی حصہ نہیں ہے۔

Al-Ahqaf 46:6 — Translation & Tafsir | Read Maududi