Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Ahqaf 46:30

Verse 30 of 35

قَالُوْا یٰقَوْمَنَاۤ اِنَّا سَمِعْنَا كِتٰبًا اُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوْسٰی مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ یَهْدِیْۤ اِلَی الْحَقِّ وَاِلٰی طَرِیْقٍ مُّسْتَقِیْمٍ ۟

ترجمہ

انہوں نے جا کر کہا”اے ہماری قوم کے لوگو، ہم نے ایک کتاب سُنی ہے جو موسیٰ ؑ کے بعد نازل کی گئی ہے، تصدیق کرنے والی ہے اپنے سے پہلے آئی  ہوئی کتابوں کی، رہنمائی کرتی ہے حق اور راہِ راست کی طرف۔

English translation

They said: “Our people, We have heard a Scripture revealed after Moses, verifying the Scriptures revealed before it; it guides to the Truth and to the Straight Way.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 34

    اس سے معلوم ہوا کہ یہی جن پہلے سے حضرت موسیٰ اور کتب آسمانی پر ایمان لائے ہوئے تھے۔ قرآن سننے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ یہ وہی تعلیم ہے جو پچھلے انبیاء دیتے چلے آ رہے ہیں۔ اس لیے وہ اس کتاب اور اس کے لانے والے رسول صلی اللہ علیہ و سلم  پر بھی ایمان لے آئے۔

Al-Ahqaf 46:30 — Translation & Tafsir | Read Maududi