Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Ahqaf 46:12

Verse 12 of 35

وَمِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤی اِمَامًا وَّرَحْمَةً ؕ وَهٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِیًّا لِّیُنْذِرَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ۖۗ وَبُشْرٰی لِلْمُحْسِنِیْنَ ۟ۚ

ترجمہ

حالانکہ اِس سے پہلے موسیٰ ؑ کی کتاب رہنما اور رحمت بن کر آچکی ہے، اور یہ کتاب اُس کی تصدیق کرنے والی زباِنِ عربی میں آئی ہے تاکہ ظالموں کو متنبّہ کر دے اور نیک روش اختیار کرنے والوں کو بشارت دے دے

English translation

Yet before this the Book was revealed to Moses as a guide and a mercy. This Book, which confirms it, is in the Arabic tongue to warn the wrong-doers and to give good tidings to those who do good.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 17

    یعنی ان لوگوں کو انجام بد سے خبردار کر دے جو اللہ سے کفر اور غیر اللہ کی بندگی کر کے اپنے اوپر اور حق و صداقت پر ظلم کر رہے ہیں، اور اپنی اس گمراہی کی وجہ سے اخلاق اور اعمال کی ان کی ان برائیوں میں مبتلا ہیں جن سے انسانی معاشرہ طرح طرح  کے مظالم اور بے انصافیوں سے بھر گیا ہے۔

Al-Ahqaf 46:12 — Translation & Tafsir | Read Maududi