Al-Jathiyah 45:27
Verse 27 of 37
وَلِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ وَیَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ یَوْمَىِٕذٍ یَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَ ۟
ترجمہ
زمین اور آسمانوں کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے ، اور جس روز قیامت کی گھڑی آکھڑی ہوگی اُس دن باطل پرست خسارے میں پڑ جائیں گے
English translation
Allah's is the kingdom of the heavens and the earth, and on the Day when the Hour (of Resurrection) shall come to pass, the followers of falsehood shall be in utter loss.
تفہیم القرآن — حواشی
- 40
سیاق و سباق کو نگاہ میں رکھ کر دیکھا جائے تو اس فقرے سے خود بخود یہ مفہوم نکلتا ہے کہ جو خدا اس عظیم الشان کائنات پر فرمانروائی کر رہا ہے اس کی قدرت سے یہ بات ہر گز بعید نہیں ہے کہجن انسانوں کو وہپہلے پیدا کرچکا ہے انہیں دوبارہ وجود میں لے آئے۔
