Ad-Dukhan 44:54
Verse 54 of 59
كَذٰلِكَ ۫ وَزَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ ۟ؕ
ترجمہ
یہ ہوگی ان کی شان۔ اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں ان سے بیاہ دیں گے
English translation
Thus shall it be: and We shall espouse them to fair, wide-eyed maidens.
تفہیم القرآن — حواشی
- 42
اصل الفاظ ہیں حُوْرٌ عِیْن ۔ حور جمع ہے حوراءکی اور حوراء عربی زبان میں گوری عورت کو کہتے ہیں۔اور عِین جمع ہے عَیناء کی ، اور یہ لفظ بڑی بڑی آنکھوں والی عورت کےلیے بولا جاتا ہے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو جلد چہارم ، الصافات، حاشیہ 26 و 29 )
