Az-Zukhruf 43:89
Verse 89 of 89
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلٰمٌ ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ ۟۠
ترجمہ
اچھا، اے نبی ؐ ، اِن سے درگزر کرو اور کہہ دو کہ سلام ہے تمہیں ، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
English translation
Indulge them, (O Prophet), and say to them: “Peace to you.” For soon they shall come to know.
تفہیم القرآن — حواشی
- 71
یعنی ان کی سخت باتوں اور تضحیک و استہزاء پر نہ ان کے لیے بد دعا کرو اور نہ ان کے جواب میں کوئی سخت بات کہو، بس سلام کر کے ان سے الگ ہو جاؤ ۔
