Az-Zukhruf 43:70
Verse 70 of 89
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ ۟
ترجمہ
داخل ہوجاوٴ جنّت میں تم اور تمہاری بیویاں، تمہیں خوش کر دیا جائے گا۔“
English translation
Enter Paradise joyfully, both you and your spouses.”
تفہیم القرآن — حواشی
- 60
اصل میں ازواج کا لفظ استعمال ہوا ہے جو بیویوں کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے اور ایسے لوگوں کے لیے بھی جو کسی شخص کے ہم مشرب ، ہم جولی ، اور ہم جماعت ہوں ۔ یہ سویع المعنی لفظ اسی لیے استعمال کیا گیا ہے تاکہ اس کے مفہوم کیں دونوں داخل ہو جائیں ۔ اہل ایمان کی مومن بیویاں بھی ان کے ساتھ ہوں گی اور ان کے مومن دوست بھی جنت میں ان کے رفیق ہوں گے ۔
