Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Az-Zukhruf 43:58

Verse 58 of 89

وَقَالُوْۤا ءَاٰلِهَتُنَا خَیْرٌ اَمْ هُوَ ؕ مَا ضَرَبُوْهُ لَكَ اِلَّا جَدَلًا ؕ بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُوْنَ ۟

ترجمہ

اور لگے کہنے کہ ہمارے معبُود اچھے ہیں یا وہ؟ یہ مثال وہ تمہارے سامنے محض کج بحثی کے لیے  لائے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ یہ ہیں ہی جھگڑالو لوگ

English translation

and said: “Who is better, our deities or he?” They said so only out of contentiousness. They are a disputatious people.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 52

    اس سے پہلے آیت  45 میں یہ بات  گزر چکے ہے کہ ’’ تم سے پہلے جو رسو، ہو گزرے ہیں ان سب سے پوچھ دیکھو کیا ہم نے خدائے رحمٰن کے سوا کچھ دوسرے معبود بھی ،مقرر کیے تھے کہ ان کی بندگی کی جائے‘‘؟ یہ تقریر جب اہل مکہ کے سامنے ہو رہی تھی تو ایک شخص نے ، جس کا نام روایت میں عبداللہ ابن الز بعریٰ آیا ہے ، اعتراض جڑ دیا کہ کیوں صاحب ، عیسائی مریمؑ کے بیٹے کو خدا کا بیٹا قرار دے کر اس کی عبادت کرتے ہیں یا نہیں ؟ پھر ہمارے معبود کیا برے ہیں ؟ اس پر کفار کے مجمع سے ایک زور کا قہقہہ  بلند ہوا اور نعرے لگنے شروع ہو گئے کہ وہ مارا، پکڑے گئے ، اب بولو اس کا کیا جواب ہے ۔ لیکن ان کی اس بیہودگی پر سلسلہ کلام توڑا نہیں گیا، بلکہ جو مضمون چلا آ رہا تھا، پہلے اسے مکمل کیا گیا، اور پھر اس سوال کی طرف توجہ کی گئی جو معترض نے اٹھایا تھا۔ (واضح رہے کہ اس واقعہ کو تفسیر کی کتابوں میں مختلف طریقوں سے روایت کیا گیا ہے جن میں بہت کچھ اختلاف ہے ۔ لیکن آیت کے سیاق و سباق اور ان روایات پر غور کرنے کے بعد ہمارے نزدیک واقعہ کی صحیح صورت وہی ہے جو ابھی ہم نے بیان کی ہے ) ۔

Az-Zukhruf 43:58 — Translation & Tafsir | Read Maududi