Az-Zukhruf 43:19
Verse 19 of 89
وَجَعَلُوا الْمَلٰٓىِٕكَةَ الَّذِیْنَ هُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًا ؕ اَشَهِدُوْا خَلْقَهُمْ ؕ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَیُسْـَٔلُوْنَ ۟
ترجمہ
انہوں نے فرشتوں کو، جو خدائے رحمٰن کے خاص بندے ہیں ، عورتیں قرار دے لیا۔ کیا اُن کے جسم کی ساخت اِنہوں نے دیکھی ہے ؟ اِن کی گواہی لکھ لی جائے گی اور انہیں اس کی جواب دہی کرنا ہوگی
English translation
They claim that angels, who are Allah's chosen servants, are females. Did they witness how their body is constituted? Their testimony shall be written and they shall be called to account.
تفہیم القرآن — حواشی
- 18
یعنی مذکر یا مونث ہونے سے مبرا ہیں۔ یہ مفہوم فحوائے کلام سے خود بخود مترشح ہو رہا ہے ۔
- 19
دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ’’ کیا نا کی پیدائش کے وقت یہ موجود تھے ‘‘؟
