Fussilat 41:8
Verse 8 of 54
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ ۟۠
ترجمہ
رہے وہ لوگ جنہوں نے مان لیا اور نیک اعمال کیے، اُن کے لیے یقیناً ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ ٹوٹنے والا نہیں ہے۔
English translation
As to those who have faith and do good works, surely theirs shall be a never-ending reward.
تفہیم القرآن — حواشی
- 10
اصل میں : اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جن کے دو معنی اور بھی ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ ایسا اجر ہو گا جس میں کبھی کمی نہ آٴئے گی۔ دوسرے یہ کہ وہ اجر احسان جتا جتا کر نہیں دیا جاٴئے گا جیسے کسی بخیل کا عطیہ ہوتا ہے کہ اگر وہ جی کڑا کر کے کسی کو کچھ دیتا بھی ہے تو بار بار اس کو جتاتا ہے۔
