Fussilat 41:51
Verse 51 of 54
وَاِذَاۤ اَنْعَمْنَا عَلَی الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِهٖ ۚ وَاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوْ دُعَآءٍ عَرِیْضٍ ۟
ترجمہ
انسان کو جب ہم نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ پھیرتا ہے اور اکڑ جاتا ہے۔ اور جب اسے کوئی آفت چھُو جاتی ہے تو لمبی چوڑی دُعائیں کرنے لگتا ہے۔
English translation
When We bestow Our favour upon man, he turns away and waxes proud; but when a misfortune touches him, he is full of supplication.
تفہیم القرآن — حواشی
- 67
یعنی ہماری اطاعت و بندگی سے منہ موڑتا ہے اور ہمارے آگے جھکنے کو اپنی توہین سمجھنے لگتا ہے۔
- 68
اس مضمون کی متعدد آیات اس سے پہلے قرآن مجید میں گزر چکی ہیں ۔ اس کو پوری طرح سمجھنے کے لیے حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں : تفہیم القرآن جلد دوم، ص 270۔ 325۔ 326۔639۔جلد سوم، ص 755 تا 757۔ جلد چہارم، الزمر، آیات 8۔9۔49۔
