Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Fussilat 41:41

Verse 41 of 54

اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَآءَهُمْ ۚ وَاِنَّهٗ لَكِتٰبٌ عَزِیْزٌ ۟ۙ

ترجمہ

یہ وہ لوگ ہیں جن کے سامنے کلامِ نصیحت آیا تو انہوں نے اسے ماننے سے انکار کردیا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک زبردست کتاب ہے،

English translation

These are the ones who rejected the Good Counsel when it came to them, although it is certainly a Mighty Book.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 51

    یعنی اٹل ہے۔ اس کو ان چالوں سے شکست نہیں دی جا سکتی جو باطل پرست لوگ اس کے خلاف چل رہے  ہیں ۔ اس میں صداقت کا زور ہے۔ علم حق کا زور ہے۔ دلیل و حجت کا زور ہے۔ زبان اور بیان کا زور ہے۔ بھیجنے والے خدا کی خدائی کا زور ہے۔ اور پیش کرنے والے رسول کی شخصیت کا زور ہے۔ جھوٹ اور کھوکھلے پروپیگنڈے کے ہتھیاروں سے کوئی اسے زک دینا چاہے تو کیسے دے سکتا ہے۔

Fussilat 41:41 — Translation & Tafsir | Read Maududi