Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ghafir 40:85

Verse 85 of 85

فَلَمْ یَكُ یَنْفَعُهُمْ اِیْمَانُهُمْ لَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا ؕ سُنَّتَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ فِیْ عِبَادِهٖ ۚ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْكٰفِرُوْنَ ۟۠

ترجمہ

مگر ہمارا عذاب دیکھ لینے کے بعد ان کا ایمان اُن کے لیے کچھ بھی نافع نہ ہو سکتا تھا، کیونکہ یہی اللہ کا مقرر ضابطہ ہے جو ہمیشہ اس کے بندوں میں جاری رہا ہے، اورا س وقت کافر خسارے میں پڑ گئے

English translation

But their believing after they had seen Our chastisement did not avail them. That has been Allah's Way concerning His servants. And the unbelievers courted utter loss, then and there.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 113

    یہ کہ توبہ اور ایمان بس اسی وقت تک نافع ہیں جب تک آدمی اللہ کے عذاب کا موت کی گرفت میں نہ آ جاۓ۔ عذاب آ جانے یا موت کے آثار شروع ہو جانے کے بعد ایمان لانا یا تو بہ کرنا اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول نہیں ہے۔

Ghafir 40:85 — Translation & Tafsir | Read Maududi