Ghafir 40:83
Verse 83 of 85
فَلَمَّا جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَرِحُوْا بِمَا عِنْدَهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ وَحَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ ۟
ترجمہ
جب ان کے رسُول ان کے پاس بیّنات لے کر آئے تو وہ اُسی علم میں مگن رہے جو ان کے اپنے پاس تھا،اور پھر اُسی چیز کے پھیر میں آگئے جس کا وہ مذاق اُڑاتے تھے
English translation
When their Messengers came to them with Clear Signs, they arrogantly exulted in whatever knowledge they had. They were then encompassed by what they had mocked.
تفہیم القرآن — حواشی
- 112
یعنی اپنے فلسفے اور سائنس، اپنے قانون، اپنے دنیوی علوم، اور اپنے پیشواؤں کے گھڑے ہوۓ مذہبی افسانوں (Mythology)اور دینیات (Theology)ہی کو انہوں نے اصل علم سمجھا اور انبیاء علیہم السلام کے لاۓ ہوۓ علم کو ہیچ سمجھ کر اس کی طرف کوئی التفات نہ کیا۔
