Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ghafir 40:70

Verse 70 of 85

الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِالْكِتٰبِ وَبِمَاۤ اَرْسَلْنَا بِهٖ رُسُلَنَا ۛ۫ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ ۟ۙ

ترجمہ

یہ لوگ جو اِس کتاب کو اور اُن ساری کتابوں کو جھُٹلاتے ہیں جو ہم نے اپنے رسُولوں کے ساتھ بھیجی تھیں؟ عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا

English translation

Those who gave the lie to this Book and all the Books which We had sent with Our Messengers shall soon come to know the Truth

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 100

    یہ ہے ان کے ٹھوکر کھانے کی اصل وجہ۔ ان کا قرآن کو اور اللہ کے رسولوں کی لائی ہوئی تعلیمات کو نہ ماننا اور اللہ کی آیات پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے کے بجاۓ جھگڑالو پن سے ان کا مقابلہ کرنا، یہی وہ بنیادی سبب ہے جس نے ان کو بھٹکا دیا ہے اور ان کے لیے سیدھی راہ پر آنے کے سارے امکانات ختم کر دیے ہیں۔

Ghafir 40:70 — Translation & Tafsir | Read Maududi