Ghafir 40:65
Verse 65 of 85
هُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟
ترجمہ
وہی زندہ ہے۔ اُس کے سوا کوئی معبُود نہیں۔ اُسی کو تم پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالصکر کے۔ ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہے کے لیے ہے۔
English translation
He is the Ever-Living: there is no god but He. So call upon Him, consecrating to Him all your devotion. All praise and thanks be to Allah, the Lord of the whole Universe.
تفہیم القرآن — حواشی
- 92
یعنی اصلی اور حقیقی زندگی اسی کی ہے۔ اپنے بل پر آپ زندہ وہی ہے۔ ازلی و ابدی حیات اس کے سوا کسی کی بھی نہیں ہے۔ باقی سب کی حیات عطائی ہے، عارضی ہے، موت آشنا اور فنا در آغوش ہے۔
- 93
تشریح کے لی ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، الزُّمُر، حاشیہ 3۔4۔
- 94
یعنی کوئی دوسرے نہیں ہے جس کی حمد و ثنا کے گیت گاۓ جائیں اور جس کے شکرانے بجا لاۓ جائیں۔
