Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ghafir 40:42

Verse 42 of 85

تَدْعُوْنَنِیْ لِاَكْفُرَ بِاللّٰهِ وَاُشْرِكَ بِهٖ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ ؗ وَّاَنَا اَدْعُوْكُمْ اِلَی الْعَزِیْزِ الْغَفَّارِ ۟

ترجمہ

تم مجھے اس بات کی دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ سے کفر کروں اور اس کے ساتھ اُن ہستیوں کو شریک ٹھہراوٴں جنہیں میں نہیں جانتا ، حالانکہ میں تمہیں اُس زبردست مغفرت کرنے والے خدا کی طرف بُلا رہا ہوں

English translation

you call me to deny Allah and to associate with Him as His partners those regarding whom I have no knowledge (that they are Allah's partners in His Divinity), whereas I call you to the Most Mighty, the Most Forgiving?

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 57

    یعنی ان کے شریک خدا ہونے کا میرے پاس کوئی علمی ثبوت نہیں ہے، پھر آخر آنکھیں بند کر کے میں اتنی بڑی بات کیسے مان لوں کہ خدائی میں ان کی بھی شرکت ہے اور مجھے اللہ  کے ساتھ ان کی بھی بندگی کرنی ہے۔

Ghafir 40:42 — Translation & Tafsir | Read Maududi