Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ghafir 40:22

Verse 22 of 85

ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَانَتْ تَّاْتِیْهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَكَفَرُوْا فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ ؕ اِنَّهٗ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ ۟

ترجمہ

یہ ان کا انجام اس لیے ہوا کہ ان کے پاس اُن کے رسُول بیّنات لے کر آئے اور انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا۔ آخر کار اللہ نے ان کو پکڑ لیا، یقیناً وہ بڑی قوّت والا اور سزا دینے میں بہت سخت ہے

English translation

They came to this end because their Messengers would come to them with Clear Signs and yet they would refuse to believe. So Allah seized them. He is indeed Strong, Terrible in Retribution.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 34

    مبیّنات سے مراد تین چیزیں ہیں۔ ایک، ایسی نمایاں علامات اور نشانیاں جو ان کے مامور من اللہ ہونے پر شاہد تھیں۔ دوسرے، ایسی روشن دلیلیں جو ان کی  پیش کردہ تعلیم کے حق ہونے کا ثبوت دے رہی تھیں۔ تیسرے، زندگی کے مسائل و معاملات کے متعلق ایسی واضح ہدایات جنہیں دیکھ کر ہر معقول آدمی یہ جان سکتا تھا کہ ایسی پاکیزہ تعلیم کوئی جھوٹا خود غرض آدمی نہیں دے سکتا۔

Ghafir 40:22 — Translation & Tafsir | Read Maududi