Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Nisa' 4:154

Verse 154 of 176

وَرَفَعْنَا فَوْقَهُمُ الطُّوْرَ بِمِیْثَاقِهِمْ وَقُلْنَا لَهُمُ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّقُلْنَا لَهُمْ لَا تَعْدُوْا فِی السَّبْتِ وَاَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًا ۟

ترجمہ

اور ان لوگوں پر طور کو اٹھا کر ان سے ( اس فرمان کی اطاعت کا)عہد لیا۔ ہم نے ان کو حکم دیا کہ دروازہ میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہو۔ ہم نے ان سے کہا کہ سَبت کا قانون نہ توڑو اور اس پر اِن سےپختہ عہد لیا۔

English translation

and We raised the Mount high above them and took from them a covenant (to obey the commandment), and ordered them: 'Enter the gate in the state of prostration.' And We said to them: 'Do not violate the law of the Sabbath', and took from them a firm covenant.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 184

    صریح فرمان سے مراد وہ احکام ہیں جو حضرت موسیٰ علیہ السّلام کو تختیوں پر لکھ کر دیے گئے تھے ۔ سُورۂ اعراف ، رکوع 17 میں اس کا ذکر زیادہ تفصیل کے ساتھ آئے گا۔ اور عہد سے مراد وہ میثاق ہے جو کوہِ طور کے دامن میں بنی اسرائیل کے نمائندوں سے لیا گیا تھا۔ سُورۂ بقرہ آیت ۶3 میں اس کا ذکر گزر چکا ہے اور اعراف آیت 171 میں پھر اس کی طرف اشارہ آئے گا۔

  2. 185

    سورة بقرہ آیت 59-58 و حاشیہ نمبر 75۔

  3. 186

    سورة  بقرہ آیت ۶5-  و حاشیہ نمبر 82  و  83۔

An-Nisa' 4:154 — Translation & Tafsir | Read Maududi