Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Nisa' 4:117

Verse 117 of 176

اِنْ یَّدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِلَّاۤ اِنٰثًا ۚ وَاِنْ یَّدْعُوْنَ اِلَّا شَیْطٰنًا مَّرِیْدًا ۟ۙ

ترجمہ

وہ اللہ کو چھوڑ کر دیویوں کو معبود بناتے ہیں۔ وہ اس باغی شیطان کو معبود بناتے ہیں

English translation

Rather than call upon Him, they call upon goddesses, and call upon a rebellious Satan

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 145

    شیطان کو اس معنی میں تو کوئی بھی معبُود نہیں بناتا کہ  اس کے آگے مراسمِ پرستش ادا کرتا ہو اور اس کو الوہیّت کا درجہ دیتا ہو۔ البتہ اُسے معبُود بنانے کی صُورت یہ ہے کہ آدمی اپنے نفس کی باگیں شیطان کے ہاتھ میں دے دیتا ہے اور جدھر جدھر وہ چلاتا ہے اُدھر چلتا ہے، گویا کہ یہ اُس کا بندہ ہے اور وہ اِس  کا خدا۔ اس سے معلوم ہوا کہ کسی کے احکام کی بے چون  وچرا اطاعت اور اندھی پیروی کرنے کا نام بھی”عبادت“ ہے، اور جو شخص اس طرح کی اطاعت کرتا ہے وہ دراصل اس کی عبادت بجا لاتا ہے۔

An-Nisa' 4:117 — Translation & Tafsir | Read Maududi