Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Nisa' 4:10

Verse 10 of 176

اِنَّ الَّذِیْنَ یَاْكُلُوْنَ اَمْوَالَ الْیَتٰمٰی ظُلْمًا اِنَّمَا یَاْكُلُوْنَ فِیْ بُطُوْنِهِمْ نَارًا ؕ وَسَیَصْلَوْنَ سَعِیْرًا ۟۠

ترجمہ

جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کے مال کھاتے ہیں درحقیقت وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں اور وہ ضرور جہنّم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھونکے جائیں گے۔

English translation

Behold, those who wrongfully devour the properties of orphans only fill their bellies with fire. Soon they will burn in the Blazing Flame.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 14

    حدیث میں آیا ہے کہ جنگِ اُحُد کے بعد حضرت سعد بن رَبیع   ؓ  کی بیوی اپنی دو بچیوں کو لیے ہوئے  نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور انہوں نے عرض کیا کہ ” یا رسول اللہ! یہ سعد ؓ کی بچیاں ہیں جو آپ ؐ کے ساتھ اُحُد میں شہید ہوئے ہیں۔ ان کے چچا نے پُوری جائداد پر قبضہ کر لیا ہے اور ان کے لیے ایک حبہّ  تک نہیں چھوڑا ہے ۔ اب بھلا ان بچیوں سے کون نکاح کرے گا“۔ اس پر یہ آیات نازل ہوئیں۔

An-Nisa' 4:10 — Translation & Tafsir | Read Maududi