Az-Zumar 39:52
Verse 52 of 75
اَوَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَیَقْدِرُ ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ ۟۠
ترجمہ
اور کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ اللہ جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے؟ اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔
English translation
Do they not know that Allah enlarges and straitens the provision of whomsoever He pleases? Therein are Signs for those that believe.
تفہیم القرآن — حواشی
- 69
یعنی رزق کی تنگی و کشادگی اللہ کے ایک دوسرے ہی قانون پر مبنی ہے جس کے مصالح کچھ اور ہیں۔ اس تقسیم رزق کا مدار آدمی کی اہلیت و قابلیت، یا اس کے محبوب و مغضوب ہونے پر ہر گز نہیں ہے۔ (اس مضمون کی تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم، صفحات 202۔212۔221۔274۔275۔ 322۔ 334۔457۔ جلد سوم،صفحات 26۔77۔78۔139۔189۔191۔ 192۔ 259۔260۔ 283۔ 284۔513۔516۔662۔664۔جلد چہارم، حواشی سورہ سبا 54 تا 60۔
