Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Az-Zumar 39:28

Verse 28 of 75

قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ ۟

ترجمہ

ایسا قرآن جو عربی زبان میں ہے ، جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں ہے ، تاکہ یہ بُرے انجام سے بچیں

English translation

It is an Arabic Qur'an free of all crookedness that they may guard against their evil end.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 46

    یعنی یہ کسی غیر زبان میں نہیں آیا ہے کہ مکے اور عرب کے لوگ اسے سمجھنے کے لیے کسی مترجم یا شارح کے محتاج ہوں ، بلکہ یہ ان کی اپنی زبان میں ہے جسے یہ براہ راست خود سمجھ سکتے ہیں۔

  2. 47

    یعنی اس میں اینچ پینچ کی بھی کوئی بات نہیں ہے کہ عام آدمی کے لیے اس کو سمجھنے میں کوئی مشکل پیش آئے۔ بلکہ صاف صاف سیدھی بات کہی گئی ہے جس سے ہر آدمی جان سکتا ہے کہ یہ کتاب کس چیز کو غلط کہتی ہے اور کیوں ، کس چیز کو صحیح کہتی ہے اور کس بنا پر، کیا منوانا چاہتی ہے اور کس چیز کا انکار کرانا چاہتی ہے ، کن کاموں کا حکم دیتی ہے اور کن کاموں سے روکتی ہے۔

Az-Zumar 39:28 — Translation & Tafsir | Read Maududi