Az-Zumar 39:12
Verse 12 of 75
وَاُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِیْنَ ۟
ترجمہ
اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں خود مُسلم بنوں۔
English translation
and I am bidden to be the first of those who surrender to Him.”
تفہیم القرآن — حواشی
- 33
یعنی میرا کام صرف دوسروں سے کہنا ہی نہیں ہے ، خود کر کے دکھانا بھی ہے۔ جس راہ پر لوگوں کو بلاتا ہوں اس پر سب سے پہلے میں خود چلتا ہوں۔
