Sad 38:43
Verse 43 of 88
وَوَهَبْنَا لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَمِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَذِكْرٰی لِاُولِی الْاَلْبَابِ ۟
ترجمہ
ہم نے اُسے اس کے اہل و عیال واپس دیے اور ان کے ساتھ اُتنے ہی اور ، اپنی طرف سے رحمت کے طور پر ، اور عقل و فکر رکھنے والوں کے لیے درس کے طور پر۔
English translation
And We granted to him his family and also the like of them, as a mercy from Us, and as a reminder to people of understanding,
تفہیم القرآن — حواشی
- 44
یعنی اس میں ایک صاحب عقل آدمی کے لیے یہ سبق ہے کہ انسان کو نہ اچھے حالات میں خدا کو بھول کر سرکش بننا چاہیے اور نہ بُرے حالات میں اس سے مایوس ہونا چاہیے ۔ تقدیر کی بھلائی اور بُرائی سراسر وحدہٗ لاشریک کے اختیار میں ہے ۔ وہ چاہے تو آدمی کے بہترین حا لات کو بدترین حالات میں تبدیل کر دے ، اور چاہے تو بُرے سے بُرے حالات سے اس کو بخیریت گزار کر بہترین حالت پر پہنچا دے ۔ اس لیے بندہ عاقل کو ہر حالت میں اسی پر توکل کرنا چاہیے اور اسی سے آس لگانی چاہیے ۔
