Saba' 34:27
Verse 27 of 54
قُلْ اَرُوْنِیَ الَّذِیْنَ اَلْحَقْتُمْ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّا ؕ بَلْ هُوَ اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ ۟
ترجمہ
اِن سے کہو”ذرامجھے دکھاوٴ تو سہی وہ کون ہستیاں ہیں جنہیں تم نے اس کے ساتھ شریک لگا رکھا ہے۔“ ہر گز نہیں، زبردست اور دانا تو بس وہ اللہ ہی ہے
English translation
Say: “Show me those whom you have attached to Him as His associates (in Divinity).” Nay, Allah alone is Most Mighty, Most Wise.
تفہیم القرآن — حواشی
- 46
یعنی قبل اس کی کہ تم ان معبودوں کے بھروسے پر اتنا بڑا خطرہ مول لو، ذرا مجھے یہیں بتا دو کہ ان میں کون اتنا زور آور ہے کہ اللہ کی عدالت میں وہ تمہارا حمایتی بن کر اٹھ سکتا ہو اور تمہیں اس کی گرفت سے بچا سکتا ہو۔
