Welcome to

Read Maududi

Try RM AIAsk anything, get answers

Quick access with your Google account

Log In

Don't have an account? Sign Up

Luqman 31:30

Verse 30 of 34

ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَاَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الْبَاطِلُ ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ ۟۠

ترجمہ

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور  اسے چھوڑ کر جن دوسری چیزوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں۔ اور (اس وجہ سے کہ) اللہ ہی بزرگ و بر تر ہے۔

English translation

All this is because Allah, He alone, is the Truth and all that which they call upon beside Him is false. Surely Allah, He alone, is All-High, Incomparably Great.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 52

    یعنی حقیقی فاعِل مختار ہے ، خلق و تدبیر کے اختیارات کا اصل مالک ہے ۔

  2. 53

    یعنی وہ سب محض تمہارے تخیلّات کے آفریدہ خدا ہیں۔ تم نے فرض کر لیا ہے کہ فلاں صاحب خدائی میں کوئی دخل دکھتے ہیں اور فلاں حضرت کو مشکل کشائی و حاجت روائی کے اختیارات حاصل ہیں۔ حالاں کہ فی الواقع ان میں سے کوئی صاحب بھی کچھ نہیں بنا سکتے ۔

  3. 54

    یعنی ہر چیز سے بالا تر جس کے سامنے سب پست ہیں، اور ہر چیز سے بزرگ جس کے سامنے سن چھوٹے ہیں۔