Luqman 31:26
Verse 26 of 34
لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ ۟
ترجمہ
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ، بے شک اللہ بے نیاز اور آپ سے آپ محمود ہے۔
English translation
All that is in the heavens and the earth belongs to Allah. Verily He is All-Sufficient, Immensely Praiseworthy.
تفہیم القرآن — حواشی
- 46
یعنی حقیقت صرف اتنی ہی نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کا خالق اللہ تعالیٰ ہے بلکہ درحقیقت وہی ان سب چیزوں کا مالک بھی ہے جو زمین و آسمانوں میں پائی جاتی ہیں۔ اللہ نے اپنی یہ کائنات بنا کر یوں ہی نہیں چھوڑ دی ہے کہ جو چاہے اس کا، یا اسکے کسی حصے کا مالک بن بیٹھے ۔ اپنی خلق کا وہ آپ ہی مالک ہے اور ہر چیز جو اس کائنات میں موجود ہے وہ اُس کی مِلک ہے ۔ یہاں اس کے سوا کسی کی بھی یہ حیثیت نہیں ہے کہ اُسے خداوندانہ اختیارات حاصل ہوں۔
- 47
اس کی تشریح حاشیہ نمبر 19 میں گزر چکی ہے ۔
