Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-'Imran 3:17

Verse 17 of 200

اَلصّٰبِرِیْنَ وَالصّٰدِقِیْنَ وَالْقٰنِتِیْنَ وَالْمُنْفِقِیْنَ وَالْمُسْتَغْفِرِیْنَ بِالْاَسْحَارِ ۟

ترجمہ

یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں، راستباز ہیں، فرمانبردار اور فیاض ہیں اور رات کی آخری گھڑیوں میں اللہ سے مغفرت کی دعائیں مانگا کرتے ہیں

English translation

men who are steadfast, truthful, obedient, spend (in the way of Allah) and implore the forgiveness of Allah before daybreak.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 13

    یعنی راہِ حق پر پُوری استقامت دکھانے والے ہیں۔ کسی نقصان یا مصیبت سے ہمت نہیں ہارتے، کسی ناکامی سے دل شکستہ نہیں ہوتے، کسی لالچ سے پھِسل نہیں جاتے اور ایسی حالت میں بھی حق کا دامن مضبوطی کے ساتھ تھامے رہتے ہیں ، جبکہ بظاہر اُس کی کامیابی کا کوئی امکان نظر نہ آتا ہو۔ (ملاحظہ ہو سُورہٴ  بقرہ ، حاشیہ نمبر ۶۰ )۔

Al-'Imran 3:17 — Translation & Tafsir | Read Maududi