Welcome to

Read Maududi

Try RM AIAsk anything, get answers

Quick access with your Google account

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Qasas 28:11

Verse 11 of 88

وَقَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّیْهِ ؗ فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ وَّهُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ ۟ۙ

ترجمہ

اُس نے بچے کی بہن سے کہا اس کے پیچھے پیچھے جا۔ چنانچہ وہ الگ سے اس کو اس طرح دیکھتی رہی کہ (دشمنوں کو)اس کا پتہ نہ چلا۔

English translation

She told the sister of Moses: "Follow him." So she kept watch over him unperceived (by the enemies).

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 13

    یعنی لڑکی نے اس طریقے سے ٹوکرے پر نگاہ رکھی کہ بہتے ہوئے ٹوکرے کے ساتھ ساتھ وہ اس کو دیکھتی ہوئی چلتی بھی رہی اور دشمن یہ نہ سمجھ سکے  کہ اس کا کوئی تعلق اس ٹوکرے والے بچے کے ساتھ ہے ۔اسرائیلی روایات کے مطابق حضرت موسیٰؑ کی یہ بہن اس وقت1۰۔12 برس کی تھیں۔ ان کی ذہانت کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے  کہ انہوں نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ بھائی کا پیچھا کیا اور یہ پتہ چلا لیا کہ وہ فرعون کے محل میں پہنچ چکا ہے۔