Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Naml 27:32

Verse 32 of 93

قَالَتْ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَفْتُوْنِیْ فِیْۤ اَمْرِیْ ۚ مَا كُنْتُ قَاطِعَةً اَمْرًا حَتّٰی تَشْهَدُوْنِ ۟

ترجمہ

(خط سُنا کر)ملکہ نے کہا”اے سردارانِ قوم، میرے اس معاملے میں مجھے مشورہ دو، میں کسی معاملہ کا فیصلہ تمہارے بغیر نہیں کرتی ہوں۔“

English translation

(After reading the letter) the Queen said: "Nobles, let me have your counsel in this matter for I make no firm decision without you."

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 38

    اصل الفاظ ہیں حَتّٰی تَشْھَدُوْنَ، جب تک کہ تم حاضر نہ  ہو ، یا تم گواہ نہ ہو ۔ یعنی  اہم معاملات میں فیصلہ کرتے وقت تم لوگوں کی موجودگی میرے نزدیک ضروری ہے ، اور یہ بھی کہ جو فیصلہ میں کروں اس کے صحیح ہونے کی تم شہادت دو۔ اس سے جو بات ظاہر ہوتی ہے وہ یہ کہ قوم سبا میں بادشاہی نظام تو تھا مگر وہ استبدادی نظام نہ تھا ، بلکہ فرماں روائے وقت معاملات کے فیصلے اعیان سلطنت کے مشورے سے کرتا تھا۔

An-Naml 27:32 — Translation & Tafsir | Read Maududi