An-Naml 27:12
Verse 12 of 93
وَاَدْخِلْ یَدَكَ فِیْ جَیْبِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ ۫ فِیْ تِسْعِ اٰیٰتٍ اِلٰی فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهٖ ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ ۟
ترجمہ
اور ذرا اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں تو ڈالو۔ چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی تکلیف کے۔ یہ (دونشانیاں)نو نشانیوں میں سے ہیں فرعون اور اُس کی قوم کی طرف (لے جانے کے لیے)، وہ بڑے بدکردار لوگ ہیں۔“
English translation
Now put your hand into your bosom, and it will come forth shining without any blemish. (These are two of the) nine Signs to be carried to Pharaoh and his people. They are surely a wicked people."
تفہیم القرآن — حواشی
- 16
سورہ بنی اسرائیل میں فرمایا گیا ہے کہ موسیٰ کو ہم نے صریح طور پر نظر آنے والی نونشانیاں (تِسْعَ اٰیٰتٍ مبَیِّنٰتٍ) عطا فرمائی تھیں۔ اور سورہ اعراف میں ان کی تفصیل یہ بیان کی گئی ہے :(1)لاٹھی جو اژدھا بن جاتی تھی(2) ہاتھ جو بغل سے سورج کی طرح چمکتا ہوا نکلتا تھا۔(3)جا دو گروں کو بر سرِ عام شکست دینا۔(4) حضرت موسیٰ کے پیشگی اعلان کے مطابق سارے ملک میں قحط۔(5) طوفان(۶)ٹڈی دل۔(7) تمام غَلّے کے ذخیروں میں سُرسُر یاں اور انسان و حیوان میں جوئیں۔(8) مینڈکوں کا طوفان۔(9)اور خون۔(تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، الزخرف، حاشیہ 43)۔
