An-Naml 27:1
Verse 1 of 93
طٰسٓ ۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْقُرْاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِیْنٍ ۟ۙ
ترجمہ
ط۔س۔ یہ آیات ہیں قرآن اور کتابِ مبین کی
English translation
Ta'. Sin. These are the verses of the Qur'an and a Clear Book;
تفہیم القرآن — حواشی
- 1
”کتابِ مُبین“کا ایک مطلب یہ ہے کہ یہ کتاب اپنی تعلیمات اور اپنے احکام اور ہدایات کو بالکل واضح طریقے سے بیان کر تی ہے ۔ دوسرا مطلب یہ کہ وہ حق اور باطل کا فرق نمایاں طریقے سے کھول دیتی ہے ۔ اور ایک تیسرا مطلب یہ بھی ہے کہ اس کا کتابِ الہٰی ہونا ظاہر ہے ، جو کوئی اسے آنکھیں کھول کر پڑھے گا اس پر یہ بات کھل جائیگی کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا گھڑا ہوا کلام نہیں ہے۔
