Ash-Shu'ara' 26:48
Verse 48 of 227
رَبِّ مُوْسٰی وَهٰرُوْنَ ۟
ترجمہ
موسیٰؑ اور ہارونؑ کے ربّ کو۔“
English translation
the Lord of Moses and Aaron."
تفہیم القرآن — حواشی
- 37
یہ حضرت موسیٰ کے مقابلے میں اکی طرف سے محض شکست کا اعتراف نہیں تھا کہ کوئی شخص یہ کہہ کر پیچھا چھڑا لیتا کہ ایک بڑے جادوگر نے چھوٹے جادو گروں کو نیچا دکھا دیا، بلکہ ان کا سجدے میں گر کر اللہ رب العالمین پر ایمان لے آنا گویا بر سر عام ہزارہا باشندگان مصر کے سامنے اس بات کا اور اعلان تھا کہ موسیٰ جو کچھ لائے ہیں یہ ہمارے فن کی چیز ہی نہیں ہے ، یہ کام تو صرف اللہ رب العالمین ہی کی قدرت سے ہو سکتا ہے۔
