Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ash-Shu'ara' 26:222

Verse 222 of 227

تَنَزَّلُ عَلٰی كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍ ۟ۙ

ترجمہ

وہ ہر جعل ساز بدکار پر اُترا کرتے ہیں۔

English translation

They descend on every forgerer steeped in sin,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 140

    مراد ہیں کاہن، جوتشی، فال گیر، رمّال، اور ’’عامل‘‘ قسم کے لوگ جو غیب دانی کا ڈھونگ رچاتے پھرتے ہیں۔ گول مول لچھے دار باتیں بنا کر لوگوں کی قسمتیں بتاتے ہیں ، یا سیانے بن کر جنوں اور روحوں اور مؤکلوں کے ذریعہ سے لوگوں کی بگڑی بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔

Ash-Shu'ara' 26:222 — Translation & Tafsir | Read Maududi