Ash-Shu'ara' 26:192
Verse 192 of 227
وَاِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟ؕ
ترجمہ
یہ ربّ العالمین کی نازل کردہ چیز ہے۔
English translation
Indeed this is a revelation from the Lord of the Universe;
تفہیم القرآن — حواشی
- 118
تاریخی بیان ختم کر کے اب سلسلہ کلام اسی مضمون کی طرف پھرتا ہے جس سے سورۃ کا آغاز فرمایا گیا تھا۔ اس کو سمجھنے کے لیے ایک دفعہ پھر پلٹ کر پہلے رکوع کو دیکھ لینا چاہیے۔
- 119
یعنی یہ ’’ کتاب مبین ‘‘ جس کی آیات یہاں سنائی جا رہی ہیں ، اور یہ ’’ذکر ‘‘ جس سے لوگ منہ موڑ رہے ہیں کسی انسان کی من گھڑت چیز نہیں ہے ، اسے محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے خود تصنیف نہیں کر لیا ہے ، بلکہ یہ رب العالمین کی نازل کردہ ہے۔
