Ash-Shu'ara' 26:143
Verse 143 of 227
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ ۟ۙ
ترجمہ
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسُول ہوں۔
English translation
"I am a trustworthy Messenger to you.
تفہیم القرآن — حواشی
- 96
حضرت صالحؑ کی امانت و دیانت اور غیر معمولی قابلیت کی شہادت خود اس قوم کے لوگوں کی زبان سے قرآن مجید ان الفاظ میں نقل کرتا ہے : قَالُوْ ا یٰصَالِحُ قَدْ کُنْتَ فِیْنَا مَرْجُوًّ ا قَبْلَ ھٰذَا۔ (ہود۔آیت 62 ) ’’ انہوں نے کہا اے صالحؑ، اس سے پہلے تو تم ہمارے درمیان ایسے آدمی تھے جس سے ہماری بڑی امیدیں وابستہ تھیں ‘‘۔
