Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Furqan 25:77

Verse 77 of 77

قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّیْ لَوْلَا دُعَآؤُكُمْ ۚ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ یَكُوْنُ لِزَامًا ۟۠

ترجمہ

اے محمدؐ ، لوگوں سے کہو”میرے ربّ کو تمہاری کیا حاجت پڑی ہے اگر تم اُس کو نہ پکارو۔ اب کہ تم نے جھُٹلا دیا ہے، عنقریب وہ سزا پاوٴ گے کہ جان چھُڑانی محال ہو گی۔“

English translation

Say to them (O Muhammad): "My Lord would not care for you were it not for your prayer. But now that you have given the lie to (the Message of Allah), an inextricable punishment shall soon come upon you."

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 97

    یعنی اگر تم اللہ سے دعائیں نہ مانگو ، اور اس کی عبادت نہ کرو، اور اپنی حاجات کے لیے اس کو مدد کے لیے نہ پکارو، تو پھر تمہارا کوئی وزن بھی اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ پر کاہ کے برابر بھی تمہاری پروا کرے ۔ محض مخلوق ہونے کی حیثیت سے تم میں اور پتھروں کوئی فرق نہیں ۔ تم سے اللہ کی کوئی حاجت اٹکی ہوئی نہیں ہے کہ تم بندگی نہ کرو گے تو اس کا کوئی کام رکا رہ جائے گا۔ اس کی نگاہ التفات کو جو چیز تمہاری طرف مائل کرتی ہے وہ تمہارا اس کی طرف ہاتھ پھیلانا اور اس سے دعائیں مانگنا ہی ہے ۔ یہ کام نہ کرو گے تو کوڑے کرکٹ کی طرح پھینک دیے جاؤ گے ۔

Al-Furqan 25:77 — Translation & Tafsir | Read Maududi