Al-Mu'minun 23:92
Verse 92 of 118
عٰلِمِ الْغَیْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِكُوْنَ ۟۠
ترجمہ
کھُلے اور چھُپے کا جاننے والا، وہ بالا تر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ تجویز کر رہے ہیں
English translation
He knows both what is visible and what is not visible. Exalted is Allah above all that they associate with Him.
تفہیم القرآن — حواشی
- 89
اس میں ایک لطیف اشارہ ہے اُس خاص قسم کے شرک کی طر ف جس نے پہلے شفاعت کے مشرکانہ عقیدے کی ، اور پھر غیر اللہ کے لیے علمِ غیب (علم ما کان و مایکون) کے اثبات کی شکل اختیار کر لی ۔ یہ آیت اِس شرک کے دونوں پہلوؤں کی تردید کر دیتی ہے۔ (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم ، طٰہٰ ،حواشی 85 – 8۶۔ الانبیاء ، حاشیہ 27)۔
