Al-Mu'minun 23:87
Verse 87 of 118
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ ؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ ۟
ترجمہ
یہ ضرور کہیں گے اللہ۔ کہو، پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟
English translation
They will surely say: "Allah." Say: "Will you not, then, fear (Allah)?"
تفہیم القرآن — حواشی
- 82
اصل میں لفظ لِلہ استعمال ہوا ہے ، یعنی”یہ سب چیزیں بھی اللہ کی ہیں“۔ ہم نے ترجمے میں محض اُردو زبان کے حُسنِ کلام کی خاطر وہ اسلوب اختیار کیا ہے۔
- 83
یعنی، پھر کیوں تمہیں اُس سے بغاوت کرتے اور اُس کے سوا دوسروں کی بندگی کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا؟ اور کیوں تم کو یہ خوف لاحق نہیں ہوتا کہ آسمان و زمین کے فرمانروا نے اگر کبھی ہم سے حساب لیا تو ہم کیا جواب دیں گے؟
