Al-Mu'minun 23:67
Verse 67 of 118
مُسْتَكْبِرِیْنَ ۖۗ بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ ۟
ترجمہ
اپنے گھمنڈ میں اُس کو خاطر ہی میں نہ لاتے تھے، اپنی چوپالوں میں اُس پر باتیں چھانٹتے اور بکواس کیا کرتے تھے
English translation
behaving arrogantly, and making fun, and talking nonsense (about the Book in your nightly chats)."
تفہیم القرآن — حواشی
- 66
اصل میں لفظ ”سٰمِرًا“ استعمال کیا گیا ہے ۔ سمر کے معنی ہیں رات کے وقت بات چیت کرنا۔ گپیں ہانکنا، قصّے کہانیاں کہنا۔ دیہاتی اور قصباتی زندگی میں یہ راتوں کی گپیں عمومًا چوپالوں میں ہوا کرتی ہیں۔ اور یہی اہلِ مکّہ کا بھی دستور تھا۔
