Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Mu'minun 23:59

Verse 59 of 118

وَالَّذِیْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا یُشْرِكُوْنَ ۟ۙ

ترجمہ

جو اپنے ربّ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے،

English translation

who associate none with their Lord in His Divinity,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 56

    اگرچہ آیات پر ایمان سے خود ہی یہ لازم آتا ہے کہ انسان  توحید کا قائل و معتقد ہو، لیکن اس کے باوجود شرک نہ کرنے کا ذکر الگ اس لیے کیا گیا ہے کہ بسا اوقات انسان آیات کو مان کر بھی کسی نہ کسی طور کے  شرک میں مبتلا رہتا ہے ۔ مثلاً ریا، کہ وہ بھی ایک طرح کا مشرک ہے۔ یا انبیاء اور اولیاء کی تعلیم میں ایسامبالغہ جو شرک تک پہنچا دے۔ یا غیراللہ سے دُعا اور استعانت ۔ یا برضا و رغبت   اربابٌ مِن دُون اللہ  کی بندگی و اطاعت اور غیر الہٰی قوانین کا اتباع ۔ پس ایمان بآ یات  اللہ کے بعد شرک کی نفی کا الگ ذکر کرنے کے معنی یہ ہیں کہ وہ اللہ کے لیے اپنی بندگی ، اطاعت، اور عبودیت کو بالکل خالص کر لیتے ہیں، اس کے ساتھ کسی اور کی بندگی کا شائبہ تک لگا نہیں رکھتے۔

Al-Mu'minun 23:59 — Translation & Tafsir | Read Maududi